مہر محمد نعیم امن کمیٹی کے وائس چیئرمین فیصل آباد نامزد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاجر رہنما مہر محمد نعیم عالمی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے وائس چیئرمین ضلع فیصل آباد نامزد، چیئرمین پیرزادہ محمد عرفان جاوید قادری ‘چیف آرگنائزر حاجی محمد آصف ملک’ رانا خالد علی’ پیر عمر فاروق جامی ودیگر نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر حاجی محمد آصف ملک’ رانا خالد علی’ پیر عمر فاروق جامی’ انجمن تاجران ناظم آباد کے سرپرست اعلیٰ اشفاق بابر’ صدر رانا عبداﷲ’ چیئرمین میاں ابوبکر’ جنرل سیکرٹری مہر محمد نعیم’ فنانس سیکرٹری محمد عظیم الشان’ مہر عبداﷲ نعیم’ حاجی شاہد رسول’ محمد عامر شہزاد’ میاں صالح حیات’ محمد خاور پیارا’ مولانا عدیل ارشاد’ مفتی اسلم سعید’ علامہ کرامت علی چشتی’ سید حسنین شیرازی ودیگر بھی موجود تھے۔ تمام دوستوں نے مہر محمد نعیم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ موصوف فروغ امن و قومی ہم آہنگی کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے اور امن کے قیام کیلئے فعال کردار ادا کریں گے۔ وائس چیئرمین ضلع فیصل آباد مہر محمد نعیم نے کہا ہے کہ ان پر جو اعتماد کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گئے اور امن کے قیام اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں