راجباہ سروالی میں ٹیلوں تک پانی نہ پہنچنے پر کاشتکار سراپا احتجاج

مریدوالہ (نا مہ نگار ) راجباہ سر والی میں ٹیلوں پر پانی نہ پہنچنے پر کاشتکاروں کا احتجاج ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ،ایس ای انہار ،چیف انجینئر سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق راجباہ سر والی میں پانی چوری معمول بن چکی ہے اور راجباہ پر موگے توڑ ہر پانی چوری عام سی بات سمجھنی جاتی ہے جبکہ محکمہ انہار کے ملازمین ملی بھگت سے پانی چوری کروارہے ہیں جس کے باعث ٹیلوں پر نہری پانی کی عدم دستیابی کے باعث تین دیہاتوں کی زمینوں 207 گ ب ،205 گ ب ،206 گ ب کے کاشتکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر چیف انجینئر انہار، SEانہار اور دیگر ذمہ دار حکام سے پانی چوری روکنے اور پانی چوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں