PTIکی احتجاجی تحریک ہر صورت کامیاب ہو گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صدرانصاف لائرز فورم ڈویژن فیصل آبادشہبازامیرعلی اعوان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک ہرصورت کامیاب ہوگی ،ایک منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں دراڑڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے جوکہ کبھی کامیاب نہیںہوگی ۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی پوری قیادت بانی کی رہائی کے لئے ایک پیج پرہے اورجوسمجھتے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈال دینگے تووہ بچگانہ سوچ رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی دی گئی کال کوہرصورت کامیاب بنائیں گے ۔انصاف لائرز فورم کے پلیٹ فارم سے تحریک کوبھرپورسپورٹ دی جائے گی ۔کارکنوں کوبلاجوازگرفتارکیاتوانصاف لائرز فورم اپنے کارکنوں کاقانونی طورپربھرپورتحفظ کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں