حکمران عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لینا چاہتے ہیں،سکندر اعظم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مہنگائی اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے اور موجودہ حکمران ڈھٹائی کیساتھ آئے روز بجلی’ گیس’ پٹرول’ ڈیزل مہنگا کرکے عوام کو زندہ در گو کرنے میں لگے ہیں ‘ پچھلے ہفتے آٹھ روپے اور اب پھر پانچ روپے سے زائد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جو عوام پر ظلم کے مترادف ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی و دیگر عہدیداروں نے کابینہ کا اجلاس کے موقع پر کیا’ اس موقع پر چیئرمین رانا فخر حیات خاں’ سرپرست اعلی چوہدری امانت علی’ سینئر وائس چیئرمین چوہدری مقصود احمد جٹ’ وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ نائب صدور میاں نذاکت علی’ خرم شہزاد’ چوہدری امتیاز علی کمبوہ’ رانا ادریس’ رانا طاہر محمود خاں’ ملک سیف الرحمن’ ملک اعجاز احمد’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر’ رانا سعید’ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال بھی موجود تھے’ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان آئے گا جو ظالم حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا’ موجودہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ کر کے عوام کے لیے مزید معاشی مشکلات پیدا کر دی گئی ہیں’ حکمران اپنی عیاشیاں کم کریں اور عوام کو سہولت فراہم کریں ‘ حکمران عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لینا چاہتی ہے’ لگتا ہے کہ حکومت کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی منصوبہ نہیں ہے سوائے عوام پر ٹیکس لگانے کے’ مقررین نے کہا کہ 19 جولائی کی ہڑتال کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا’ الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن چیمبر آف کامرس کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے’ تاجروں کے وسیع تر مفاد میں اگر چیمبر آف کامرس نے کسی بھی ہڑتال کی کال دی تو ہم مکمل طور پر ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ہڑتال کو کامیاب کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں