کمالیہ میں مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

کمالیہ (نامہ نگار) کمالیہ میں مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغازکردیا گیااسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ ڈاکٹر یاسر نواب اور ڈی ایس پی کمالیہ معاذالرحمن نے یونیورسٹی کیمپس میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری ایک قومی فریضہ ہے ، ہر شہری کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔ اپنے گھروں، محلوں اور اداروں میں درخت لگا کر ہم نہ صرف اپنے ماحول کو خوبصورت بنا سکتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک، سرسبز و شاداب فضا فراہم کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس کارِ خیر میں بھرپور شرکت کریں۔یونیورسٹی انتظامیہ، طلبا، اساتذہ اور دیگر شرکا نے بھی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں