معیشت مضبوط بنانے کیلئے تاجروں کو عزت دینا ہو گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مر کزی تنظیم تاجران پاکستان (MTTP) کے سر پرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے ملک بھر کے تاجروں وطن عزیز کی سلامتی ، استحکام ،ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور تاجروں کے اتحاد کی خصوصی دعا کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ محب وطن تاجر و صنعتکار ملک معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںملکی معیشت مضبوط بنانے کیلئے تاجروں کوعزت دینا اور ان سے دوستی کا ہاتھ بڑھانا ہوگا انہوں نے کہا کہ صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری ،جنرل سیکرٹری سید عبدالقیوم آغا، چیئر مین خواجہ سلیمان صدیقی اور دیگر مرکزی قائدین کی مدبرانہ قیادت میں MTTP نے فیصل آباد سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو مزید مضبوط و فعال بنانے کیلئے بھر پور تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ تاجر کاز کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے خواجہ شاہدرزاق سکا نے انجمن تاجران سٹی کے جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، مرزااشرف مغل ،سہیل نیاز طور اور دیگر سینئر تاجر ساتھیوں مرزا طالب صدیق بیگ ، مرزامظہر صدیق بیگ ،چوہدری اعجاز ،چوہدری ارشد گجر ،، ثمریز سومی،شیخ ارسلان اسلم ، ملک عباس اشرف ، میاںاشرف مٹھو،ملک ذوالفقار علی ، حاجی ملک اسلم ، فیصل وحید، اقبال وزیر ،حاجی عبدالحمیدصدر گنیش ملز روڈ ،محمدیعقوب اعوان،عمران مجید ملک دیگرسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری نے اسلام آباد میں اپنی ٹیم کے ہمراہ FBR حکام سے ملاقات کرکے ان سے نہ صرف اپنے مطالبات منوائے بلکہ ان پرواضح کیا کہ مر کزی تنظیم تاجران پاکستان ملک کے تاجروں پر ظلم و زیادتی نہیں ہونے دیگی انہوں نے بتایا کہ ابAB 37 چھوٹے تاجروںاور یٹیلرز پر لاگو نہیں ہوگی یہ صرف بزنس ٹو بزنس سیلز ٹیکس رجسٹرڈ کمپنیوں پر مرحلہ وار لاگو ہوگی اسی طرح 2 لاکھ روپے نقد بنک میں جمع کرانے ٹیکس کٹوتی ہوگی ناہی سیلز ٹیکس قانون کے تحت ملک کے کسی بھی صنعتکار کا گرفتا رکیا جاسکے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں