ایسی تربیت نہیں کسی ملازم کیساتھ بے ہودہ گفتگو کی جائے

جڑانوالہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122 سردار خان بہادر ڈوگر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی سردار اکبر ڈوگر اور پٹواری کے مابین فون کال پر گالم گلوچ کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری فیملی میں کسی کی بھی ایسی تربیت نہیں ہے کہ کسی ملازم کیساتھ ایسی بے ہودہ گفتگو کی جائے ایسی مذموم حرکت ہمارے خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ سردار خان بہادر ڈوگر کا مزید کہنا ہے کہ کسی شرپسند نے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے میرے بھائی کی آواز بنائی ہے اسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی مبینہ آڈیو کال میں انکی تصویر لگا کر میرے خلاف جو گھٹیا حرکت کی گئی ہے اس پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سردار خان بہادر ڈوگر کا مزید کہنا ہے کہ چند افراد کی جانب سے مبینہ آڈیو کال میں ہونیوالی گفتگو میں میری تصویر لگا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرکے یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ سردار خان بہادر ڈوگر پٹواری کیساتھ مبینہ طور پر گفتگو کر رہے ہیں حالانکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی آڈیو فون کال میں ہونیوالی گفتگو سے یہ بات واضح ہے کہ آواز میری نہیں ہے مگر چند افراد کی جانب سے تصدیق کئے بغیر ہی مبینہ اڈیو فون کال کی گفتگو کو میرے ساتھ منسوب کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا ہے و انتہائی گھٹیا حرکت ہے ایسی حرکتوں میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں