جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ضلعی مجلس کا اجلاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام ضلع فیصل آباد کے زیر اہتمام ضلعی مجلس عمومی کا دستوری اجلاس خانقاہ و جامعہ عبیدیہ علامہ اقبال کالونی میں منعقد ہوا۔ جس سے خصوصی خطاب صوبائی نائب امیر پنجاب سید زکریا شاہ ، صوبائی ترجمان پروفیسر حافظ غضنفر عزیزنے کیا ۔ زیر صد ا رت ضلعی امیر میاں محمد عرفان ،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانامحمد شاہد معاویہ، ضلعی سینئر نائب امیر مفتی حامد صدیق، تحصیل تاندلیانوالا کے امیر مولانا سلمان فارسی، تحصیل سمندری کے امیر مولانا طاہر لکھن، سٹی فیصل آباد کے امیر سید محمود الحسن بخاری، ناظم مالیات شیخ آصف رشید ،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری قاری طاہر رحیمی اور مفتی اقبا ل، ضلعی انچارج تبلیغ مولانا محمود الحسن سمیت دیگر قائدین نے اظہار خیال فرمایا۔اجلاس کے اختتام پر جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر حضرت مولانا محمود میاں کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گی۔اجلاس کے فیصلے سرکلر کی شکل میں ذیلی تنظیموں کی جلد ارسال کر دئیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں