فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک،خلاف ورزیوں پر لاکھوں روپے جرمانہ

چنیوٹ(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز فیصل آباد ڈویژن امتیاز حسین نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزڈاکٹر محمد قاسم رضا کے ہمراہ مختلف فوڈ پوائنٹس پر اشیائے ضروریہ کے معیار کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعدد سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹس اور ریسٹورنٹس پر چھاپے بھی مارے اورحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کی ابتر صورت حال پر معروف سویٹس اینڈ بیکرز پروڈ کشن یونٹ سیل کرادیا۔اس موقع پر قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر پونے دو لاکھ روپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔ریسٹورنٹس کے معائنہ کے دوران سٹوریج کے ناقص انتظامات پائے گئے جبکہ حشرات کے تدارک کے انتظامات بھی ناکافی تھے۔ورکرز کی شخصی صفائی بھی ناقص پائی گئی۔موقع سے3 کلو سے زائد ایکسپائرڈ و ممنوع اجزا تلف کردیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے وژن کے مطابق عوام الناس کو معیاری خوراک کی فراہمی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی جلد قوانین میں ترامیم کررہی ہے۔نئے قوانین کے مطابق ملاوٹ و جعلساز مافیا کوسخت سزائوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں