گوجرہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے دوافراد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر245گ ب کا محمد اسماعیل اپنی موٹر سائیکل پر سوار اڈا مونگی بنگلہ گیا اور موٹر سائیکل کھڑی کر کے سامان کریانہ کی خریداری میں مصروف ہو گیا کہ اس دوران نامعلوم چور نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی جبکہ چک نمبر275ر ب کااختر رسول اپنی موٹر سائیکل پر سوارشہر آیااور شہر موڑ کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کر کے کام میں مصروف ہو گیاکہ نامعلوم چورنے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ اور فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدر وسٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں