ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جشن آزادی تقریبات کے سلسلہ میں پروگرامز کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت “حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک جشن آزادی و معرکہ حق” تقریبات کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف پروگرامز کا انعقاد جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال نے کی جبکہ ان کے ہمراہ تحصیلدار علی عباس اور دیگر ریونیو افسران موجود تھے۔ ریلی میں شریک عوام نے پاکستان کے قومی پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔شرکانے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور معرکہ حق میں کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔ ریلی کے دوران ملک بھر کی ترقی، استحکام اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال نے کہا کہ جشنِ آزادی و معرکہ حق تقریبات کا مقصد عوام میں حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنا اور نوجوانوں کو ملکی ترقی کے لیے عملی کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے لوگ اپنے وطن اور افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ریلی کا اختتام قومی ترانے اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کے ساتھ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں