چیف ٹریفک آفیسر شہید ٹریفک وارڈن کے گھر پہنچ گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شہدا ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں محکمہ اپنے شہدا اور دوران ڈیوٹی وفات پا جانے والے ملازمان اور افسران کو کبھی نہیں بھولے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کیا۔ سی ٹی او ڈیوٹی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے ٹریفک وارڈن محمد شفیق کے گھر گئے، ان کے بچوں کے سر پہ دست شفقت رکھا، انہیں تحائف دئیے اور ان کے گھر والوں سے ملاقات کی۔ سی ٹی او نے شفیق شہید کی قبر پر جا کر پھولوں کی چادر چڑھائی، سورة فاتحہ پڑھی اور سلامی بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر سی ٹی او نے مزید کہا کہ یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ٹریفک پولیس اپنے شہدا، انکے بچوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہے اور ہم اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھول سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں