ساہیوال میں ستھرا پنجاب پروگرام بُری طرح فلاپ

ساہیوال (بیورو چیف)ساہیوال میں ستھرا پنجاب پروگرام بری طرح فلاپ، سی ای او افتخار احمد اور دیگر عملے کی جانب سے شہر کی صفائی ستھرائی اور وزیر اعلی پنجاب کے ویژن میں عدم دلچسپی سے ساہیوال شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے جبکہ ساہیوال سینی ٹیشن سروسز کمپنی کو پنجاب حکومت سے صفائی ستھرائی کیلئے پورے فنڈز ملنے کے باوجود شہر میں گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہیں ،غلہ منڈی ،محلہ اسلام آباد، بلال گنج، حسینی اسٹریٹ، محلہ تلیانوالہ اور گول چکر اور فرید ٹان کے علاقوں میں صفائی کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ ساہیوال سینی ٹیشن سروسز کمپنی کے سی ای او افتخار احمد اور دیگر افسران کی اپنے کام میں غیر سنجیدگی اور عدم دلچسپی سے شہر میں کوڑا کرکٹ اور گندگی کے لگے ڈھیر معمولاتِ زندگی میں مشکلات کا باعث بن رہے ہیں،اس حوالے سے صدر پریس کلب نعیم شیخ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں عارضی صفائی نہیں ستھرا پنجاب مہم کے تحت مستقل بنیادوں پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے اور غیر ذمہ دار اور ستھرا پنجاب مہم میں عدم دلچسپی لینے والے افسران کو ہٹا کر میرٹ پر آ کر کام کرنے والے افراد کو ذمہ داری دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں