پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک بری طرح ناکام ہوئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سٹی فیصل آباد کے نائب صدر چوہدری عبدالجبار جٹ نمبردار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی 5اگست کی احتجاج کی تحریک بری طرح ناکام ہو گئی، تحریک انصاف کے رہنما عوا م کو اور اپنے کارکنوں کو باہر نہ نکال سکے۔9مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے رہنمائوں کو سزائیں ہو چکی ہیں اور انہیں نا اہل کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکن اس وجہ سے پریشان ہیں عمران خان جمہوریت کا نعرہ لگاتے ہیں اور جبر و تشدد کی سیاست کرتے ہوئے 9مئی ایسے واقعات کروائے، اب نااہل ہونے والے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی وجہ سے ضمنی انتخابات ہوں گے۔ عوام کو تحریک انصاف سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ عمران خان جب آزاد تھے تو میڈیا کا سہارا لیکر حکومت کی مخالفت کیا کرتے تھے مگر بعد میں پتہ چلا کہ عمران خان تو کرپشن میں بھی ملوث ہیں ، آئندہ آنے والے وقت میں تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں