پی ٹی آئی پنجاب سے100لوگ بھی نہ نکال سکی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اورکارکنون کا مائنڈ سیٹ اپ ڈیٹ ہوچکاہے 5اگست کوفیصل آ باد سمیت پورے پنجاب سے100لوگ بھی باہرنہیں نکل سکے اب بانی اور سیکنڈقیادت پریشا ن اورغم وغصے کا اظہار کررہے ہیں- انکاکہناتھاکہ پنجاب کے عوام وزیر ا علی مریم نواز شریف کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے مطمئن ہیں اورانہوں نے عوام کو اپنا گھر دینے کا وعدہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں سچ کر دکھایاہے-ساڑھے تین سالہ اقتدارمیں پی ٹی آئی کاکوئی کارنامہ نہیں جسے سراہا جاسکے فساد تصادم مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا-انہوں نے کہاکہ6 ماہ میں 62 ہزار 500 گھر بنا کر پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنایا۔5 سے 10مرلہ اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 74 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرض دیے گئے جس پرعوام نے بھی قرض واپسی کا ریکارڈ بنا دیا-99 اعشاریہ 9 فیصد ریکوری پنجاب بھی ایک ریکارڈ ہے۔ان کاکہناتھاکہ37 ہزار سے زائد خاندانوں کو قرض کی دونوں اقساط جاری ہو چکی ہیں، 52 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں، وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ہر سال ایک لاکھ گھر دینے کا عوام سے وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ رواں سال دسمبر میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کر لیا جائے گا، وزیر اعلی آج ایکسپو سینٹر لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے نئے مرحلے کا آغاز کریں گی، نئی سکیم کے تحت زمین بھی پنجاب حکومت دے گی اور گھر بھی بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں