کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آنیوالے2اشتہاری ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے پولیس خدمت مرکز سنٹر آنے والے دو اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے حوالہ پولیس کر دیا گیا۔ انچارج خدمت مرکز اے ایس آئی سید منیب گیلانی نے بتایا کہ گزشتہ روز دو افراد کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے خدمت مرکز آئے اور جانچ پڑتال کے دوران ملزم نعمان تھانہ سرگودھا روڈ کے مقدمہ نمبری 1112/21، 1113/21 میں عدالتی مفرور اور ملزم محمد احمد تھانہ سٹی جڑانوالہ کے مقدمہ نمبری 1380/24 میں اشتہاری نکلا۔ جس پر دونوں ملزمان کو قابو کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں