بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سا بق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ بجلی کی قیمت میں 1روپے 89پیسے کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے جبکہ 201یونٹ کے صارفین پر 5 ہزار روپے اضافی رقم ظلم ہے عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں اس کے باوجود پاورکمپنیوں کے ساتھ نئے معاہدوں کے بعد بجلی کی قیمت میں وسیع پیمانے پر کمی ہونی چاہئے تھی ایسے حالات میں بجلی کے201 یونٹ کے صارفین پر5ہزارروپے کااضافہ انہیں زندہ دوگورکرنے کے مترادف ہے-ان کاکہنا تھا نیپراکی طرف سے معمولی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کوئی ریلیف نہیں حالات کے مطابق عوام کی مستقل طورپرتکلیف دور کرنے کی ضرورت ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں