آزادی مشکل سے ملی ہمیںقدر کرنی چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد لیڈیز کلب میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جنرل سیکرٹری لیڈیز کلب مسز شمیم ارشد ‘مس عابدہ خواجہ ‘مسز یاسمین محمود ‘مسز رخسانہ سعید و دیگرنے آزادی کیک کاٹا ‘اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی ہمیں بہت مشکل سے ملی ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے، آج ایک بار پھر ہمیں اسی اتحاد اور جذبے کی ضرورت ہے جو کہ قائداعظم کی قیادت میں تحریک پاکستان میں موجود تھا۔انہوں کہا کہ کسی بھی قوم کیلئے آزادی کا دن کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہوتا،مگر آزادی کی حقیقت اور اہمیت کو وہی سمجھ سکتا ہے،جس نے غلامی کی سی زندگی گزاری ہو۔ تقریب میں ملی نغمے بھی گائے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں