سدھار میں گھریلو ملازمہ نے لاکھوں کے طلائی زیورات چوری کرلئے

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سدھار میں گھریلو ملازمہ کا بڑا ہاتھ4لاکھ20ہزار اور طلائی زیور ا ت غائب۔ تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سدھار میں گھریلو ملازمہ نے اعتماد کا خون کرتے ہوئے مالک کا گھر لوٹ لیا۔ رحمان سٹی کالونی چھوٹے بائی پاس کے رہائشی امیر حسین عرف عامر قوم ملک کے مطابق، گھریلو ملازمہ صفائی کے بہانے اپنی سہیلی کو بھی ساتھ لے آئی۔ موقع پا کر دونوں نے الماری کا صفایا کر ڈالا اور 4لاکھ 20ہزار روپے نقد اور 2طلائی انگوٹھیاں اڑا کر رفو چکر ہو گئیں۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں