میرٹ کے مطابق بانی PTIکے کیسز سنے جائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صدرانصاف لائرز فورم ڈویژن فیصل آبادشہبازامیرعلی اعوان ایڈوو کیٹ نے کہاہے کہ ملک کوآزاد ہوئے 78سا ل گزرگئے مگرآج بھی جمہوریت بیساکھیوں پرہے ، انہو ں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کودوسال سے انصاف نہیں دیاجارہا۔انہوں نے کہاکہ میرٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کیسز سنے جائیں،عدالتی نظام کودنیاکے سامنے مذاق نہ بنائیں ۔پاکستان نے معیشت کی تباہی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، پاکستان نے 38 فیصد کی کبھی مہنگائی نہیں دیکھی تھی، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ہفتہ وار مہنگائی 50 فیصد تک جائے گی، اس وقت سوا 11 کروڑ عوام غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے ہیں اور آج ملک میں بے روزگاری 22 فیصد تک پہنچ گئی ہے، نوجوانوں میں بے روزگاری 30 فیصد ہے جو تاریخ میں اتنی نہیں تھی، پی ٹی آئی دور میں 19 ٹریلین قرضوں میں اضافہ ہوا تھا اور اب صرف ساڑھے تین سالوں میں قرضوں میں 38 ٹریلین کا اضافہ ہوا ہے، کیا یہ بتا سکتے ہیں کہ وہ قرضے کہاں کہاں استعمال کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں