میڈیکل کا شعبہ انسانیت کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے

گوجرہ(نامہ نگار)میڈیکل کا شعبہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کابہترین ذریعہ ہے ۔ اگر خلوص نیت سے لوگوں کی خدمت کی جائے تو اللہ تعالی انسان کو اپنے انعامات سے نواز دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمحلہ عثمان ٹائون گوجرہ میں ماہر تعلیم محمدشفیق کے صاحبزادہ ڈاکٹر محمد حذیفہ نے اپنے نجی ہسپتال اورمیڈیکل لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پرعلمائے اکرام،سماجی شخصیت ڈاکٹرمحمد افضل مسعود،ویٹرنری ڈاکٹرعدن سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔انہوں نے کہاکہ اس علاقہ میں میڈیکل سنٹر کی اشد ضرورت تھی جس کو مد نظر رکھتے ہو ئے انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کر کے یہاں پرعوام کی خدمت کر نے کاعزم کیاہے اور وہ دل کھول کر انسانیت کی خدمت کیلئے ہر وقت کوشاں رہیں گے۔نجی ہسپتال کا افتتاح ڈاکٹرحذیفہ کے والد محترم سپرمثالی سکول کے پر نسپل محمدشفیق نے کیا۔آخرپر ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں