ڈیلی بزنس رپورٹ کے پیج میکر غلام غوث کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈیلی بزنس رپورٹ کے پیج میکر غلام غوث کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ شفیق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والی خاتون تھیں۔ مرحومہ کی نمازجنازہ گزشتہ شب غلام محمد آباد والے بڑے قبرستان میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں عمائدین شہر سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں