فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اپنے کردار کی وجہ سے سیاسی میدان سے آ ئوٹ ہوچکی ہے اب اس کی بلے بلے نہیں ہوگی ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوارکامیاب ہوں گے-اس کی عوامی مقبولیت ختم ہوچکی اب عوام ڈیڑھ سالہ کارکرر د گی پرمیاں نوازشریف اوروزیراعلی پنجا ب مریم نواز شریف کے ساتھ ہیں -انہوں نے کہاکہ اگرچہ بانی بائیکاٹ کا اعلان کرچکے ہیں مگروہ حسب معمول یوٹرن لیں گے گھوڑوں گدھوں اور برتنوں کے نشان پر میدان میں آ کر شکست کھاکرگھروں کو جائیں گے- انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ڈیڑھ برس میں مہنگائی سے عوام کومشکلات سے نکالنے اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں اپنا مقام بنایا ہے جبکہ پی ٹی آئی کوہم نے نہیں اپنے کردارسے ختم ہوگئی ہے علیمہ خان سمیت اس کے تمام ارکان تقسیم اورجھگڑوں میں مصروف ہیں اس کاصفحہ پھٹ چکاہے مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس کے تمام ارکان اورکارکنان میاں نواز شریف کی قیادت پرمتحداورمتفق ہیں- انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر اور سازش سے آ نے والے سازشیوں سمیت سیاسی میدان سے آ ئوٹ ہوچکے ہیں۔




