MD واسا کا پی ایس 34 ڈسپوزل اسٹیشن کا وزٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے پی ایس 34ڈسپوزل اسٹیشن کا وزٹ کیا اور وہاں پر پمپنگ مشینری کو جلد سے جلد مرمت کرنے کا حکم جاری کیا۔اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سروسز اکرام اللہ چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نعمان نور و دیگر بھی موجود تھے۔ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے سمن آباد سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کے مکینوں کے سیوریج مسائل حل کرنے کے لئے پی ایس 34 ڈسپوزل اسٹیشن کی پمپنگ مشینری کو فل کیپسٹی سے چلانے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ جو پمپس آئوٹ آف آرڈر ہیں انہیں فوری طور مرمت کروا کر آپریشنل کیا جائے تاکہ شہریوں کو نکاسی آب کی سروسز میں ریلیف دیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں سرفہرست ہے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ مون سون سیزن کے دوران پمپنگ مشینری بھرپور استعداد کے ساتھ آپریشنل رکھی جائے تاکہ بارش کے بعد مختصر وقت میں نکاسی آب کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پمپنگ مشینری کے آپریشنل نہ ہونے بارے کسی قسم کی لاپرواہی قابل قبول نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں