حکمران آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں،سکندر اعظم خاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کو سیاسی جماعتوں نے آئی ایم ایف کے پاس مکمل طور پر گروی رکھ دیا ہے ایک ارب ڈالر کی امداد کیلئے پٹرولیم پر لیوی بڑھانے کی یقین دہانی کروا کر غریبوں کو زندہ درگو کرنے کی طرف لے جایا جارہا ہے سیاستدانوں پر اٹھنے والے اخرا جا ت کو کنٹرول کیا جائے ہمارا پاکستان سیاسی طور پر سیاستدانوں کا بوجھ برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا’ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’جنرل سیکرٹری محمد علی و دیگر عہدیداروں نے کابینہ کا اجلاس کے موقع پر کیا’ اس موقع پر چیئرمین رانا فخر حیات خاں’ سرپرست اعلی چوہدری امانت علی’ سینئر وائس چیئرمین چوہدری مقصود احمد جٹ’ وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ نائب صدور میاں نذاکت علی’ خرم شہزاد’ چوہدری امتیاز علی کمبوہ’ رانا ادریس’رانا طاہر محمود خاں’ملک سیف الرحمن’ ملک اعجاز احمد’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر’ رانا سعید’ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال بھی موجود تھے’ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صدر پاکستان’ گورنر ‘ وزیر اعلیٰ’ سینیٹرز’ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی’ مشیر’ وزرائ’ معاون خصوصی اور اسی طرح دیگر اللے تللوں پر اربوں روپے سالانہ خرچ کئے جارہے ہیں جو براہ راست بوجھ غریب عوام پر پڑ رہا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے کیلئے اور ان کی شرائط پر پٹرول’ گیس’ بجلی ہر چیز مہنگی کرکے ملنے والی رقم اپنی عیاشیوں پر خرچ کررہے ہیں اب ان کا محاسبہ قوم نے کرنا ہے اور قوم کو کرنا چائیے تاکہ ان کے اللے تللوں کے اخراجات سے قوم بچ سکے’ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم وقت کی اہم ضرورت ہے اگر کالاباغ ڈیم بنانے میں اب کوئی تاخیر کی گئی تو اس کا نقصان قوم کو کافی عرصہ تک برداشت کرنا پڑیگا’انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام کی سہولت کیلئے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کا اعلان کریں کیونکہ اس ڈیم کی تعمیر سے بجلی کے مسائل حل ہونگے صنعت فروغ پائے گی’انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم سمیت دیگر ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس پر ہماری حکومت توجہ دے تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں مقررین نے کہا کہ حکومت سے عوام کو بہت سی توقعات ہیں امید ہے کہ وزیر اعظم عوام کو مایوس نہیں کرینگے اور انہیں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں