کمالیہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کی سربراہی میں ایل پی جی سلنڈر گاڑیوں کیخلاف کریک ڈان کیا گیا۔ کارروائی کے دور ا ن دو گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں جن میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی سلنڈر نصب تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر اقراناصر نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔ غیر قانونی طور پر نصب سلنڈر نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے غیر قانونی طور پر ایل پی جی سلنڈر والی گاڑیوں کے استعمال سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔




