بارش کے بعد واسا سرگودھا کا نکاسی آب کیلئے آپریشن جاری

سرگودہا(بیورو چیف)سرگودہا شہرمیں ہونے والی 53 ملی میٹر بارش کے بعد واسا سرگودہا کا نکاسی آب کا بھرپور آپریشن جاری ہے۔ ایم ڈی واسا عزیز اللہ خان نے بتایا کہ بیشتر مرکزی شاہر ا ت سے بارشی پانی نکال کر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے ، جبکہ دیگر شاہرات پر بھی نکاسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ایم ڈی واسا نے مزید بتایا کہ نشیبی علاقوں میں نکاسی کے لیے اضافی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں اور مرکزی شاہرات سے فارغ ہونے والا عملہ بھی ان علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واسا کے تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل طور پر فعال ہیں اور آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ ایم ڈی کا کہنا ہے واسا کے بھرپور اقدامات کے باعث شہر کی صورتحال جلد ہی معمول پر آ جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں