فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ تین بچوں کے باپ نے سر میں گولی مار کر جبکہ دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ تفصیل کے مطابق منصورآباد کے علاقہ 203 رب ملک پور کے رہائشی جاوید ولد اسحاق کی اہلیہ خاوند سے ناراض ہو کر میکے چلی گئی تو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر جاوید نے سر میں گولی مار کر خود کو لہولہان کر لیا، اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، متوفی تین بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے۔ جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ ککوآنہ کی رہائشی 18سالہ لڑکی حناء کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے حالات سے تنگ آ کر زہریلی دوائی پی لی۔ حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی جان بچانے کی کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔




