بیوہ کو تاحیات پنشن ملے گی’ نوٹیفکیشن جاری

لاہور (بیوروچیف) پنجاب سول سروس پنشن رولز میں ترامیم کر دی گئیں جس کے بعد سرکاری ملازم کی وفات کے بعد بیوہ کو تاحیات پنشن ملے گی۔گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد صوبائی محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیاہے جس کے مطابق سرکاری ملازم کی ایک سے زائد شادیوں کی صورت میں پنشن بیوائوں میں مساوی تقسیم ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق بیوہ کے دوسری شادی کرنے کی صورت میں پنشن بند کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیوہ کی پنشن کو 10سال تک محدود کر دیا گیا تھا، تاہم پنجاب حکومت نے فیملی پنشن کو بحال کر دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں