گرفتاری کا ڈر’نوجوان نہر میں کود گیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ تھانہ سٹی پولیس کے مبینہ تعاقب پر پکڑے جانے کے ڈر سے نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا دی، لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 61 گ ب کا رہائشی غلام علی اپنے دوست کے ہمراہ مبینہ طور پر لڑکی کیساتھ جا رہا تھا راستہ میں تھانہ سٹی پولیس کے مبینہ طور پر تعاقب پر نوجوان نے پکڑے جانے کے ڈر سے نہر میں چھلانگ لگا دی نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع پر گھر میں قیامت صغری برپا ہو گئی ریسکیو ٹیموں نے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق نہر میں ڈوبنے والے نوجوان نے پولیس کی جانب سے پکڑے جانے کے ڈر سے نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا ہے اس حوالہ سے پولیس کے حکام وقوعہ سے لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں اور مبینہ طور پر وقوعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کا تعین نہ کر پائی ہے ورثا نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں