امریکی کمپنی ایمازون کائپر کی پاکستان میں سٹیلائٹ براڈبینڈ انٹرنیٹ میں دلچسپی

اسلام آباد ( بیو رو چیف )پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے منصوبے میں مقابلے کا رجحان شروع ہوگیا، اسٹار لنک کے بعد ایک اور امریکی کمپنی ایمازون کائپر بھی پاکستان آنیکو تیار ہے، 2چینی اور ایک انٹرنیشنل کمپینی پہلے ہی دلچسپی ظاہر کرچکی ہیں۔پاکستان میں سیٹلا ئٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہمی کے میدان میں مقابلے کا نیا باب کھل گیا، مزید بین الاقوامی کمپنیاں بھی پاکستان کا رخ کرنے لگیں، سرکاری ذرائع کے مطابق اسٹار لنک اور 2چینی اور ایک بین الاقوامی کمپنی کے بعد ایک اور امریکی کمپنی ایمازون کائپر نے پاکستانی حکام سے رابطہ کرلیا۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، پاکستانی حکام نے کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے امریکی کمپنی کو پاکستان میں رجسٹریشن سمیت قانونی تقاضوں سے آگاہ کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں