ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے مخبروں کی مدد لینے پر غور

اسلام آباد (بیوروچیف) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے نجی شعبے کے مخبروں کی مدد لینے پر غور شروع کر دیا۔متعدد سالوں کے وقفے کے بعد ٹیکس ڈائریکٹری کی اشاعت دوبارہ شروع ہونے کے امکان کے ساتھ ایف بی آر ممکنہ ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے مقصد سے مستند معلومات حاصل کرنے کے لیے نجی شعبے کے مخبروں کو اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔ ایف بی آر نجی شعبے کی مخبر کمپنیوں کی مدد سے ٹیکس چوروں سے وصول کی گئی رقم کا ایک مخصوص فیصد ان کے ساتھ شیئر کرے گا، جو کہ ٹیکس چوری شدہ رقم کی مقدار کے لحاظ سے 5سے 10فیصد کے درمیان ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں