جعلسازی کا الزام،سیکرٹری یونین کونسل عمران بھٹی نوکری سے برخاست

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فیصل آباد محمد سرور نے جعلی طلاق نامہ بنا کر خاتون کو جائیداد سے محروم کرنے کے الزام میں سیکرٹری یونین کونسل عمران بھٹی کو نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق تاج کالونی کی رہائشی شاہدہ زوجہ عبدالجبار نے بتایا کہ اسکی شادی یکم جون 2016ء کو عبدالجبار ولد عبدالرحیم کیساتھ ہوئی، 24فروری 2020ء کو انتقال کر گیا، عبدالجبار کی دوسری شادی تھی۔ یونین کونسل 128 کے سیکرٹری عمران بھٹی نے عبدالجبار کی پہلی اولاد کے ساتھ سازباز کرتے ہوئے مبینہ طور پر بھاری رقم لیکر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شاہدہ بی بی کا جعلی طاق نامہ تیار کر کے اسکو خاوند کی جائیداد سے محروم کر دیا۔ دوران انکوائری معلوم ہوا کہ سیکرٹری یونین کونسل عمران بھٹی نے طلاق نامہ پر چیئرمین کے جعلی دستخط کیے اور اس کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں 18جنوری 2024ء کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا اور دوران انکوائری سیکرٹری یونین کونسل عمران بھٹی قصور وار پایا گیا۔ جس پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں