ملکی معاشی مسائل کا اصل سبب کرپشن ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صدرانصاف لائرز فورم ڈویژن فیصل آبادشہبازامیرعلی اعوان ایڈوو کیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مالی اور معاشی مسائل کا اصل سبب مالی وسائل کا بہت بڑے پیمانے پر کرپشن کی نذر ہوجاناہے اس ناسور کے خا تمے کے دعوے تو ہر دور میں کیے جاتے رہے لیکن کرپشن کے ناسور کا پھیلاو کم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی چلا گیاصرف بجلی کے شعبے میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں ، چوری اور غبن کے کے اعداد و شمار انتہائی افسوسناک اور حیران کن ہیں. تمام سرکاری اداروں میں مجموعی طور پر عوام کے ٹیکسوں اور بھاری مقامی اور بیرونی قرضوں سے فراہم کردہ وسائل بہت بڑے پیمانے پر سرکاری مشینری کے چوروں اور لٹیروں کی ہوس زر کی بھینٹ چڑھ رہے ہیںحال ہی میں آڈیٹر جنرل نے 4800 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے اس صورتحال نے بجلی کے شعبے میں گورننس کے سنگین بحران کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کسی محکمے کواٹھاکردیکھ لیں کرپشن اوررشوت کابازارگرم ہے کوئی پوچھنے والانہیں ہے ۔ہرطرف لوٹ سیل لگی ہوئی ہے ،غریب آدمی بغیررشوت اپناجائز کام نہیں کرواسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں