سیکرٹری ایجوکیشن کا سرگودھا میں سرکاری سکولوں کا دورہ

سرگودہا (بیوروچیف) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے سرکاری سکولوں کو معیاری سکولز بنانے کے مشن کے تحت سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر نے مختلف اضلاع کے سرکاری سکولوں کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکولوں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔سیکرٹری ایجوکیشن نے فروغِ تعلیم ہائی سکول سرگودہا کا بھی دورہ کیا، جہاں ناقص انتظامات پائے گئے۔ سکول میں صفائی کا معیار غیر تسلی بخش تھا جبکہ گارڈ اور نائب قاصد اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔ اس پر سیکرٹری ایجوکیشن نے سکول کی پرنسپل عظمیہ عنبرین کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر محکمہ سکولز کو رپورٹ کریں۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ وزیر تعلیم کی ہدایات کے مطابق سکولوں کا معیارِ تعلیم اور انتظامات بہتر بنانا اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں