حضورۖ کی سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)جشن عید میلاد النبیۖ مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جائیگا کیونکہ میلاد النبیۖ کی خوشیاں منانا بہت بڑی سعادت ہے’ نورانی’ وجدانی محافل کا اہتمام کیا جائیگا’ گھروں پر چراغاں کیا جائے اور بازاروں کو سجایا جائے’ ان خیالات کا اظہار مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر الحاج منیر احمد نورانی نے رانا عبدالسمیع کو میلاد کمیٹی ریلوے روڈ کے صدر کا نوٹیفکیشن دینے کی تقریب کے شرکاء سے کیا’ نوٹیفکیشن دینے کی تقریب انجمن تاجران ریلوے روڈ کے آفس میں ہوئی’ تقریب میں انجمن تاجران ریلوے روڈ کے چیئرمین میاں مبین شہزاد’ صدر مرزا محمد اکرم’ جنرل سیکرٹری سہیل بٹ’ انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز ریلوے روڈ کے صدر رانا عبدالحسیب ٹیپو’ محمد عدنان’ ڈاکٹر منصور اعوان عطاری’ ملک اکبر قادری نے شرکت کی’ الحاج منیر احمد نورانی نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی ۖکی ذات باعث تخلیق کائنات ہے’ زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے’ ہمارے نوجوانوں کو نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دین کی سربلندی کیلئے کام کرنا چاہئے او رمجھے یقین ہے کہ رانا عبدالسمیع ٹیپو ہماری توقعات پر پورا اتریں گے ‘تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران ریلوے روڈ کے چیئرمین میاں مبین شہزاد’ صدر مرزا محمد اکرم’ جنرل سیکرٹری سہیل بٹ’ انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز ریلوے روڈ کے صدر رانا عبدالحسیب ٹیپو’ ڈاکٹر منصور اعوان عطاری’ ملک اکبر قادری نے کہا کہ میلاد کی آڑ میں ہونے والی خرافات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہم سب کا فرض ہے’ اس موقع پر نامزد صدر میلاد کمیٹی ریلوے روڈ رانا عبدالسمیع نے کہا کہ دین کی خدمت کیلئے میرا چنائو کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں’ انشاء اللہ میں مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر الحاج منیر احمد نورانی اور ان کی ٹیم کی امیدوں پر پورا اتروں گا ‘ اس موقع پر رانا عبدالحسیب ٹیپو نے کہا کہ جشن آمد رسولۖ کے سلسلہ میں عظیم الشان ریلی بعدازنماز عشاء چوک چشتی صابری کریانہ سٹور گلی نمبر5 محلہ فتح آباد غربی سے شروع ہو گی اور قمرشہزاد ٹیپو والے چوک میں ریلی کا اختتام ہوگا’ عاشقان مدینہ ریلی میں باوضو ہو کر شامل ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں