فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں نے کہا ہے کہ غلہ منڈی کے تاجروں کے مسائل کو حل کرنا انکی اولین ترجیح ہے،ماضی میں غلہ منڈی کے تاجروں کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دی گئی جسکی وجہ سے مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوا،انہوں نے مزید کہا کہ عرصہ دراز سے غلہ منڈی کے تاجروں کی آواز خاموش تھی اور ایک جمہود طاری تھا جسکی وجہ سے تاجروں کے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بڑھتے چلے جا رہے تھے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف گروپ نے تاجروں کی آواز بننے کا فیصلہ کیا،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے دورہ امریکہ سے واپسی پر تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وائس چیئر مین شیخ محسن خالد،صدرحاجی سردار محمد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبدالقیوم ،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگرسر پرست میاں محمد اشرف، میاں سعید ،رانا فخر سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔آڑھتیوں نے چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان اور خدمت کے جذبہ سے شرشار تاجر رہنما ہیں، انکا ماضی بھی خدمت کی سیاست کا مظہر ہے، امید ہے کہ وہ آئندہ بھی غلہ منڈی کے تاجروں کے مسائل کو حل کرائینگے۔




