شہباز کلیار کے بھائی کے قاتل 4سال بعد بھی پولیس گرفت سے آزاد

جڑانوالہ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر رائے شہباز کلیار کے بھائی کے قاتل اشتہاری مرکزی ملزمان 4سال بعد بھی پولیس گرفت سے آزاد،مقدمہ قتل میں نامزد مرکزی ملزمان ابوبکر اور عمیر نے حق نواز،ارسلان عرف شانی،قہس نواز کیساتھ ملکر ایک منظم گینگ بنا رکھا ہے۔گینگ میں شامل اشتہاری ڈکیتی راہزنی قتل اقدام قتل کے متعدد مقدمات میں ملوث و مطلوب ہیں مقدمہ قتل میں ملوث مرکزی اشتہاری ملزمان اور انکے ساتھی علاقے میں خوف و دہشت کی علامت بنے ہوئے ہیں اور آزاد گھوم پھر رہے ہیں۔ ورثا کا وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب، آر پی او، سی پی او فیصل آباد سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 459گ ب میں 10دسمبر 2021کو سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی رائے شہباز کلیار کے بھائی رائے گل فرار کلیار کو ابوبکر عادل،بابر حسین، عمیر امتیاز نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی رائے شہباز کلیار کی مدعیت میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 4سال گزر جانے کے باوجود مقدمہ قتل میں نامزد مرکزی ملزمان ابوبکر اور عمیر اشتہاری ہو چکے ہیں اور مذکورہ اشتہاری ملزمان نے ارسلان عرف شانی ساکن 459گ ب،حق نواز ولد منظور ساکن 352گ ب،ابوبکر ولد عادل ساکن 459گ ب کیساتھ ملکر ایک منظم گینگ بنا رکھا ہے اور ڈکیتی راہزنی قتل اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث ہیں گینگ میں شامل ابوبکر 3مقدمات میں لنڈیانوالہ اور نشتر کالونی لاہور،ارسلان عرف شانی تھانہ لنڈیانوالہ،تھانہ روڈالہ روڈ،تھانہ شرقپور پولیس کو ڈکیتی راہزنی ناجائز اسلحہ کے 7مقدمات میں مطلوب ہیں گینگ میں شامل حق نواز تھانہ روڈالہ روڈ،تھانہ سٹی جڑانوالہ اور تھانہ بڑا گھر پولیس کو ڈکیتی راہزنی ناجائز اسلحہ کے 7مقدمات میں مطلوب ہیں۔ مقتول رائے گل فرار کلیار کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ڈکیتی راہزنی قتل اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث و مطلوب اشتہاری ملزمان نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے اور آئے روز گائوں میں آ کر اندھا دھند فائرنگ کرکے دہشت پھیلاتے ہوئے فرار ہو جاتے ہیں۔ پولیس گینگ میں شامل اشتہاری ملزمان کو 4سال بعد پولیس گرفتار کرنے میں لیت و لیل سے کام لے رہی ہے۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل میں نامزد و ملوث اشتہاری مرکزی ملزمان ابوبکر اور عمیر انکے اشتہاری ساتھیوں کی مبینہ طور پر سیاسی افراد پشت پناہی کر رہے ہیں اور پناہ دیتے ہیں مقتول کے بھائی سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی رائے شہباز کلیار نے صدر آصف علی زرداری،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری،وزیر اعظم میاں شہباز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل چوہدری چھٹہ،آر پی او،سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ قتل میں ملوث اشتہاری ملزمان اور انکے ساتھیوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں