کمشنر سرگودھا کا زیر تعمیر ایگری مال کا دورہ

سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے زیر تعمیر ایگری مال کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ایگری مال کا زیادہ تر تعمیراتی کام مکمل ہو چکے ہیں جبکہ بجلی کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور فنشنگ کے کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔کمشنر نے کہا کہ سرگودہا میں جدید سہولیات سے آراستہ سیٹ آف دی آرٹ ایگری مال کی تعمیر زراعت کے شعبے کی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جاری کاموں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایس ای بلڈنگ امانت علی نے کمشنر کو ایگری مال کے مختلف حصوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں