گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد

گوجرہ(نامہ نگار)دوا افراد نے گھر میں گھر کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بناڈابالوں سے پکڑکر گھسیٹتے رہے اورکپڑ ے پھاڑ ڈالے۔معلوم ہوا ہے کہ محلہ شریف پورہ کی سندس زوجہ عابد علی اپنے شوہرکی عدم موجود گی میں گھر پر موجود تھی کہ اس دوران نعمت علی اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ اس کے گھر میں گھس گیااور غلیظ گالی گلوچ کرتے ہو ئے اس کو تشددکا نشانہ بنانتے ہو ئے اس کے کپڑے پھاڑ دئیے اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے شور وایلہ سن کر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے منت سماجت کر کے اس کی جان چھڑائی اور ملزمان فرارہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں