مریم نوازشریف کی ہدایت پر ریسکیو1122کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریسکیو1122 نے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیاں تیز کردیں، تاندلیانوالہ کے علاقہ میں بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے سیلاب میں پھنسے ہوئے 44 افراد اور 38مویشیوں کو ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ امدادی کاموں کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ خود کر رہے ہیں۔ ریسکیو1122 نے تحصیل تاندلیانوالہ میں دریائے راوی سے ملحقہ ماڑی پتن’ بلھے شاہ’ جھامرا اور قریبی دیہاتوں میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 6ریسکیو پوسٹیں اور 5فلڈ ریلیف کیمپ قائم کئے گئے اور ریسکیو1122 کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے الرٹ ہیں۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احتشام واہلہ کی نگرانی میں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے سیلاب میں پھنسے ہوئے 44افراد کو ان کے سامان سمیت ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور ان کے 38مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر پہنچایا۔ ایک سو سے زائد ریسکیو اہلکار اور رضاکار امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں