فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر چوہدری شفیق انجم کی صدار ت میں ہوا’ اجلاس میں گروپ لیڈر میاں ظفر اقبال’ صدر چوہدری شفیق انجم’ سینئر نائب صدر محمد ندیم’ نائب صدر محمد دین’ ایگزیکٹو ممبر شیخ محمد فیصل’ عادل شہزاد’ جبران طارق’ میاں منیر’ اسد محمود’ محمد امتیاز’ رفاقت علی’ محترمہ گلناز ‘ محترمہ مسرت حسین نے شرکت کی’ اجلاس میںمتفقہ طور پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ عنقریب سیلاب متاثرین کیلئے فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کا قافلہ امدادی سامان لے کر متاثرہ علاقوں میں پہنچے گا اور اپنے سیلاب متاثرین بھائیوں کی امداد کرے گا’ اس کے علاوہ سیلاب ہونے والی اموات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا اس موقع پر فوت شدگان کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی’ اس علاوہ سنگاپور میں28 تا30 ستمبر ہونے والی ٹیکسٹائل کی نمائش میں شرکت کیلئے بھی مشاورت کی گئی’ گروپ لیڈر میاں ظفر اقبال ‘صدر چوہدری شفیق انجم اور سینئر نائب صدر محمد ندیم نے ممبران سے کہا کہ جو ممبر اس انٹرنیشنل نمائش میں شرکت کرنا چاہتا ہے جو 10 ستمبر تک اپنی رجسٹریشن کروا لے تاکہ اسے بعد میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے’ اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں