پاکستان کو سیلابوںسے بچانے کیلئے ڈیمز ناگزیر ہو چکے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہا ہے کہ پاکستان کومستقل طور پر سیلاب سے بچانے کیلئے ڈیمز ناگزیرہوچکے ہیں کسی جماعت کو بھی آ بی سیاست نہیں کرنی چاہئے تمام صوبوں اور سیاسی جماعتوں کو اتفا ق رائے سے فیصلہ کرناچاہئے۔میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہردورمیں ملک اورقوم کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے-سیلاب قدرتی آ فت ہے اس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف متاثرین کو مشکلات سے نکالنے اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں خودمتحرک ہیں-جو لوگ ہیلپ لائن پر رابطہ کرتے ہیں انہیں فورا ریسپانس دیا جا رہا ہے-انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کو پروا نہیں کہ پنجاب میں لوگ ڈوب گئے ہیں۔ اگر کھانا حفظان صحت کے مطابق لوگوں کو پہنچایا گیا تو اس پر بھی سیاست کی جاتی ہے۔ لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کون ان کے لیے کام کر رہا ہے، کون فساد پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایک شخص کو گھر میں بسانے تک ریلیف آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب جگہ جگہ جا کر سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ کا جائزہ لے رہی ہیں۔سیلاب کی صورتحال میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے 3245موضع جات متاثر ہوئے ہیں، سیلاب سے ساڑھے 24لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ 7لاکھ 8ہزار سے زائد مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں