ریسکیو1122 کی سیلاب متاثرین کیلئے سرگرمیاں جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاندلیانوالہ دریائے راوی سے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے سرگرمیاں جاری۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ کی زیرنگرانی تاندلیانوالہ دریائے راوی کے علاقہ ماڑی پتن’ شیرازہ پتن سمیت دیگر علاقوں میں 6ریسکیو پوسٹیں اور 5فلڈ ریلیف کیمپس قائم ہیں۔ ریسکیو1122 نے گزشتہ 8دنوں کے دوران مجموعی طور پر 834افراد کو سامان اور ان کے 611 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں