شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)برائلر مرغی کا گوشت اور سبزیوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور،آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔شورکوٹ چھاؤنی اور گردونواح میں چکن ،بیف،مٹن سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں،آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔شہریوں نے کہا کہ روز مرہ میں استعمال ہونیوالی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی زندگیاں مشکل بنا د ی ہیں۔پھل،سبزیاں،چکن،مٹن،بیف سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں عوام کی قوت خرید جواب دے چکے ہے۔شہریوں نے حکوت سے مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔




