ماموں کانجن میں فٹ بال ٹورنامنٹ 14 ستمبر کو شروع ہو گا

ماموں کانجن (نامہ نگار) عائشہ عامر میموریل اینڈ طفیل عرشی فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنا منٹ 14 ستمبر سے شروع ہورہا ہے جس میں دوسرے شہروں سے نامور ٹیمیں حصہ لیں گی تفصیلات کے مطابق دوسرا عائشہ عامرمیموریل اینڈ 20واں طفیل عرشی فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ سرپرست اعلی ڈاکٹر عامرصدیق جکھڑ سی او عائشہ عامرمیموریل ہسپتال، زیرنگرانی ملک طلحہ احمد۔کپتان عمیر نواز۔ عثمان سعید گجر 14 ستمبر سے ریلوے گراونڈ ماموں کانجن میں شروع ہورہا ہے ،جو 24 ستمبر تک جاری رہے گا جس کا افتتاح پاکستان کی کاروباری شخصیت رائے رمضان مقصود مارتھ کریں گے ،جس میں دوسروں شہروں سے بھی نامور ٹیمیں شرکت کریں گی، ٹورنامنٹ انتظامیہ کی جانب سے ٹورنامنٹ فائنل جیتنے والی ٹیم کو پہلا انعام اڑھائی لاکھ روپے۔دوسرا انعام ڈیڑھ لاکھ روپے ، سمیع فائنل ٹیموں کو پچاس پچاس ہزار روپے اور بہترین کار کردگی دکھا نے والوں کو بھی الگ انعام سے نوازہ جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں