10سالہ کار ڈرائیور نے چچا کو کچل ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گلبرگ کے علاقہ گرونانک پورہ میں کم عمر کار ڈرائیور نے چچا کو کچل دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گرونانک پورہ گلی نمبر3 کا رہائشی ہارون کا دس سالہ بیٹا خضر ہارون سکول جانے کیلئے گھر سے نکلا تو جونہی اس نے کار گھر سے نکالی تو اس کا چچا عبدالحنان پیچھے آ گیا اور کم سن ڈرائیور کار پر قابو نہ رکھ سکا اور پائوں ریس پر آنے سے کار نے عبدالحنان کو کچل دیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں