نہر میں گرنے والے کار ڈرائیور کی نعش مل گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دو روز قبل ساہیانوالہ تا چنیوٹ روڈ پر نہر میں گرنے والے کار ڈرائیور کی نعش مل گئی، ریسکیو1122 نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ دو روز قبل چنیوٹ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث کار نہر میں جا گری تھی اور ایک شخص باہر آ گیا جبکہ ڈرائیور زین گاڑی سمیت نہر میں ڈوب گیا تھا۔ تاہم ریسکیو1122 کے ماہر غوطہ غوروں نے 2روز بعد پل ڈینگرو کے قریب سے کار اور ڈرائیور زین ولد جمیل سکنہ شرق پور کی نعش مل گئی۔ جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں