منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

ماموں کانجن (نامہ نگار) پولیس تھانہ ماموں کانجن نے منشیات فروش رنگے ہاتھوں دھر لیا جس سے ایک کلو 410گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن مدثر قادر نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔ ماموںکانجن ظفر چوک روڈ 490گ ب کے قریب پولیس نے مشکوک شخص کو روک لیا ۔جس سے ایک کلو 410گرام چرس برآمد کر کے بجرم منشیات ایکٹ 9Cکے تحت مقدمہ درج کر دیا۔ ملزم کی شناخت محمد اختر ولد محمد بشیر سکنہ 483گ ب کے نام سے ہوئی، ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔ ایس ایچ او مدثر قادر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں