کاروبار میں منافع کالالچ دیکر3شہریوں کیساتھ2کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان کا 3شہریوں کیساتھ 2کروڑ کا فراڈ’ منافع دیا نہ اصل رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ بٹالہ کالونی پولیس کو درخواست گزارنے والے حسن نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم احمد نے میانی میں واقع علی ہائوسنگ کالونی میں پلاٹ خریدنے کا جھانسہ دیکر ڈیڑھ کروڑ کی رقم حاصل کیں۔ بعدازاں نہ تو پلاٹ اس کے نام کروائے اور نہ ہی رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا جبکہ واپڈا سٹی کی رہائشی روبینہ بی بی نے چک جھمرہ پولیس کو بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم جاوید اور 102 ج ب کے اختر علی سے ملزم بشریٰ بی بی نے لاکھوں روپے کی رقوم حاصل کر کے بدلے میں جعلی چیک تھما دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں